Monday 12 September 2016

غم نہ کریں



غم نہ کر ۔۔۔۔۔اگر آپ پچھلے کئی دنوں سے آپ بیمار ہیں  ۔۔۔تو بہت سے لوگ مہینوںسے ہسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں ،اگر کسی کام کو کرتے ہوئے آپ نا کام ہو گئے ہیں۔۔۔۔تو آپ سے پہلے بھی بہت سے لو گ یہ کام کرتے ہوئے ناکام ہو گئے تھے،غم نہ کر۔۔۔۔۔۔اگر آپ کے پاس رہنے کے لئے چھوٹا سا مکان ہے۔۔۔۔تو یہ بھی سوچھئے کہ بہت سے لوگ  فٹ پاتوں پر اپنی رات گزارتے ہیں ،اگر آپ  خاندان کے کسی فرد کو کھو چکے ہیں ۔۔۔۔۔تو کئی ایسے ہیں ۔۔۔جو اپنے خاندان میں اکیلے رہ گئے ہیں ،اگر آپ گناہ کر چکے ہیں ۔۔۔۔تو غم نہ کر ۔۔۔ توبہ کا دروازہ کھلا ہے،گر کوئی کام غلط ہو چکا ہے تو ۔۔۔۔۔آپ دوبارہ کر کے اسے  ٹھیک کر سکتے ہیں ،اگر آپ بری حالت میں ہیں ۔۔۔۔تو کئی ایسے ہیں جو آپ سے بھی بری حالت میں زندگی گزار رہےہیں۔سو غم نہ کر۔ ہمت کر۔  حو صلہ رکھ ۔"اور یقیناًہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔القرآن"رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہوں ۔اختتام پر سورج ہی نکلتا ہے۔کبھی بھی غم کو اپنے اوپر سوار مت کریں ،ہر حالت میں بہتری کی امید رکھیں اور اپنی کوشش جاری رکھیں ۔بقول "میکسم گورکی"(روسی ادیب)"یہ دنیا ہر ایک کے لئے اندھیری رات ہے ۔ہر ایک کو اپنی ہمت سے اجالا کرنا پڑتا ہے"۔اور آخری بات مسکراؤ ۔۔۔۔۔تا کہ  غم ،مصیبت اور پریشانیاں آپ کو خوش دیکھ کر واپس لوٹ جائیں۔ 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔