Tuesday 6 September 2016

کام چھوٹے یا بڑے(تھکن)

بعض اوقات ہم بڑے کام بھی بہت آسانی سے سر انجام دے پاتے ہیں لیکن بعض اوقات چھوٹے چھوٹے کام بھی درد سر بن
جا تے ہیں ۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟
دوہی وجہ ہیں 1۔شوق وجذبہ 2۔یقین ۔
کام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہوں ،ہمارا شوق و جذبہ ہم سے وہ کرا دیتا ہے ،جو ناممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرور ہوتا ہے ۔دوسری بات یقین،اگر آپ کو یقین ہو کہ میں یہ کام کر سکتا ہوں تو آپ ضرور اسے کر گزریں گے ،لیکن اگر آپ متزلزل یقین کے ساتھ کوئی کام شروع کرتے ہیں تو وہ کا م نہ تو صحیح طور پر آپ مکمل کر سکیں گے بلکہ آپ کے لئے درد سر بھی بن جائے گا۔بقول ماہر نفسیات ولیم جیمز"یقین ہی حقیقت کو جنم دیتا ہے۔"

اس لئے کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے اپنےاندر یقین محکم پیداکرلیجئے،دوم شوق وجذبہ پیدا کرنے کے لئے اس کام کے فوائد ڈھونڈئیےجو آپ کر نے جا رہے ہیں ،اس کے ساتھ یہ بھی سوچیں کہ اگر اس کام کو میں ابھی اسی وقت نہ کروں تو آگے مجھے کیا مشکلات سامنے پیش آسکتی ہیں ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔