Tuesday 1 November 2016

برے حالات


السلام علیکم

حالات چاہے جیسے بھی ہوں ،خواہ وہ مکمل آپ کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں ،کبھی بھی
ہمت نہ ہاریں ۔کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ وہیں ہار مان لیں جہاں سے آپ کا منزل  چند قدم کے فاصلے پر تھا،لیکن کسی آڑ یا پردے کی وجہ سے آپ کو نظر نہیں آ رہا تھا۔ہر وقت اپنے منزل کی جستجو میں رہیں ،اگر منزل تک نہ بھی پہنچ جائیں ،تب بھی آ پ بہت سی چیزیں دیکھ چکے ہوں گے۔یاد رہے ،کہ یہ برے حالات ہی آپ کی اونچی اڑان کا سبب بنتے ہیں،ان سے بالکل نہ گھبرائے۔
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
اپنی کوشش جاری رکھیں ،مالک کائنات آپ  کو آپ کی کوششوں کا بدلہ ضرور دے گا۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔