Tuesday 15 August 2017

یاددہانی (وقت کو ضائع نہ کریں)



اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ اپنے گزشتہ پانچ برسوں کو یا د کیجیے اور یہ بتائیں کہ پانچ سال پہلے آپ  نے اپنے لئے جس مقام کا تعین کیا تھا کیا آپ آج اسی مقام پہ ہیں ؟یا آپ جو حاصل کرنا چاہتےتھے وہ حاصل کر چکے ہیں ؟
یقینا ً صرف آپ کا نہیں  ہم میں سے اکثر کا جواب نفی میں ہو گا۔کیونکہ ہم نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ اگلے پانچ برس  بعد  ہم کہاہوں گے۔اب ذرا یہ تصور کریں،اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ آنے والے پانچ برسوں کے بعد آپ کہا ہوں گے تو آپ کا جوب کیا ہوگا؟ کیا گزشتہ پانچ برسوں کی طرح اس کو  بھی ضائع کریں گے ؟یا اس کے لئے کوئی منظم منصوبہ بندی کر یں گے ؟جنا ب والا! اگر آپ اپنے وقت کی منصوبہ بندی نہیں کریں گے تو آپ کی ساری زندگی یونہی گزر جائے گی ،اپنے  باقی ماندۂ وقت  کو منظم انداز میں گزاریں اور آنے والے وقت کی باقاعدہ منصوبہ بندی  کریں ،کیونکہ "زندگی تو وقت کا خمیر ہے" اگر آپ وقت کو ضائع کررہے  ہیں  تو اس کا  سیدھا سادہ مطلب  یہ ہے کہ آپ اپنی زندگی کو ضائع کر رہے ہیں۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔