Friday 26 August 2016

محافظ





 
کیاآپ نے پتہ کاٹ چیونٹی کے بارے میں سنا ہے؟
ہاں۔۔۔۔۔وہی جس کو برگ تراش یا اٹا( atta)             
چیونٹی بھی کہتے ہیں ۔ یہ چیونٹیا ں اپنی خوراک پتوں کی مدد سے
بناتی ہے۔ان میں جو کارکن چیو نٹیا ں ہوتی ہیں وہ پتے کتر کر اپنے گھر لاتی ہے۔ان برگ تراش چیو نٹیوں کی دشمن ایک خاص طرح کی مکھی ہے ۔جو موقع پا کر ان کے سر پر انڈے دیتی ہے جس سے لاروا نکل کر اس چیونٹی کے دماغ میں چلا جاتا ہے اور نتیجتاً پتہ کا ٹ چیونٹی مر جا تی ہے ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ان کے جبڑوں میں  پتہ ہوتا ہے تو یہ اپنی دفاع کس طرح کرتی ہے؟
دراصل ان کارکن چیونٹی کے ساتھ ہر وقت ایک چھو ٹی محافظ چیونٹی ہوتی ہے ،جو ان کی حفاظت  کرتی ہےاور اسے اس مکھی سے بچاتی ہے۔

آپ بھی اپنے دماغ اندر  ،اپنی سوچوں کے اندر ایک ایسا ہی محا فظ رکھیں ،جو آپ کی حفاظت کریں اور جب بھی مایوسی یا ناامیدی آپ پر حملہ آور ہو جائیں تو یہ محافظ آپ کی حفاظت کریں۔وہ محافظ آپ کا عزم ، حوصلہ اور غیر متزلزل یقین ہو سکتا ہے۔یاد رکھیں ، مایوسی اور نا امیدی آپ کی  ذہنی توانائیوں کو بکھیر دیتی ہے ۔اپنے محافظ(حوصلہ، عزم اور یقین )کے زریعے اس کو بھگائیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔